ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بدعنوانی کے معاملات میں ضبط 500 - 1000کے پرانے نوٹوں سے ایف ڈی کرائی جائے: عدالت

بدعنوانی کے معاملات میں ضبط 500 - 1000کے پرانے نوٹوں سے ایف ڈی کرائی جائے: عدالت

Thu, 22 Dec 2016 20:22:48  SO Admin   S.O. News Service

اندور، 22/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بنچ نے حکم دیا ہے کہ بدعنوانی اور دیگر فوجداری مقدمات میں ضبط 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹوں کو بند کرنے کے پیش نظر 30/دسمبر تک قومی بینکوں میں فکسڈ ڈپازٹ(ایف ڈی)منصوبہ کے تحت جمع کرا دیا جائے۔جسٹس ایس سی شرما اور جسٹس راجیو کمار دوبے کی ڈبل بنچ نے عوامی علاقے کی یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی کے سابق ڈیولپمنٹ افسر اندرجیت سنگھ(58)کی ایک عبوری درخواست کو منظور کرتے ہوئے 19/دسمبر کو اس سلسلہ میں ہدایت جاری کی ہے۔عدالت نے کہا کہ بدعنوانی اور دیگر جرائم سے منسلک دیگر معاملات میں بھی بڑی مقدار میں ضبط 500اور 1000روپے کے ان نوٹوں کو قومی بینکوں میں فکسڈ ڈپازٹ(ایف ڈی)منصوبہ کے تحت 30/دسمبر تک جمع کرا دیا جائے، جن کی شناخت کو لے کر کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ڈبل بنچ نے عدالت کی رجسٹری کو ہدایت دی کہ وہ تمام متعلقہ عدالتی افسران کو اس فیصلہ سے مطلع کرے۔سنگھ نے اپنی عبوری درخواست میں ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی کہ سی بی آئی کے چھاپہ میں ان کے گھر سے 11/نومبر 2002اور 21/مارچ 2003کو برآمد 461522روپے کو کسی قومی بینک میں ایف ڈی کے طور پر جمع کرا دیا جائے، ورنہ اس نقد میں بڑی تعداد میں موجود 500اور 1000روپے کے نوٹ حکومت کے نوٹ بند ی کے فیصلہ کی وجہ سے قانونی کرنسی نہیں رہ جائیں گے۔سنگھ کو اندور کی ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ دولت رکھنے کے معاملہ میں بدعنوانی مخالف قانون کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے 31/مئی 2013کو سزا سنائی تھی،انہوں نے اس فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی ہے، جو فی الحال زیر سماعت ہے۔
 


Share: